ایران 30 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) مشرق وسطیٰ میں جنگ روز بروز شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ حال ہی میں ایران نے کویت میں بجلی اور پانی صاف کرنے والے پلانٹس پر حملہ کیا۔ اس واقعے میں ایک ہندوستانی کارکن ہلاک ہو گیا تھا۔ اس کی تصدیق کویت کی وزارت نے کی ہے۔ کویتی حکام نے بتایا کہ اس میزائل حملے کی وجہ سے بجلی اور پانی صاف کرنے کے پلانٹ کے قریب ایک سروس بلڈنگ کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم پلانٹ کس علاقے میں
واقع ہے اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ واقعے کے بعد تکنیکی اور ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پلانٹ میں انتظامات اور صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ دوسری جانب حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں ایک ہندوستانی شہری کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔ ایرانی میزائلوں کو متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے روک لیا لیکن ان کے ٹکڑے ایک سڑک پر گرے جس سے ایک ہندوستانی شہری سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔