ذرائع:
کویتی مسلح افواج کے مطابق ایران کے متعدد ڈرونز نے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ریڈار نظام کو شدید نقصان پہنچا اور ایئرپورٹ کے ایندھن کے ٹینکوں میں بڑی آگ بھڑک اٹھی۔حکام کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی
نقصان نہیں ہوا، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے مجموعی طور پر 15 ڈرونز کویت کی طرف داغے گئے۔کویت کی فوج کی جانب سے کویت فائر فورس کی مدد اور معاونت کا منظر بھی سامنے آیا ہے، جہاں ایئرپورٹ کے ایندھن کے ذخیرہ ٹینکوں میں لگنے والی شدید آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔