: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بیروت/ دوبئی، 8 اکتوبر (رائٹر) ایران نے امریکہ کی جانب سے پاسداران انقلاب کور کو مبینہ طور پر دہشت گرد گروپ قرار دیئے جانے پر اسے خبردار کیا ہے کہ اگر ہم پر مزید بندشیں عائد کی گئیں تو امریکہ کے علاقائی فوجی اڈے خطرے میں پڑجائیں گے۔ یہ انتباہ ایسے وقت دیا گیا ہے جب وہائٹ ہاؤس کی طرف سے جمعہ کو یہ اعلان کیا گیا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے میزائیلی تجربوں، دہشت گردی کی ’پشت پناہی‘
اور سائبر آپریشن کے حوالوں سے ایران سے متعلق نئی حکمت عملی کے تحت امریکہ کے نئے اقدامات کا اعلان کریں گے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری نے کہا ک جیسا کہ ہم پہلے اعلان کرچکے ہین کہ پابندیوں سے متعلق امریکہ کا نیا قانون منظور ہوجاتا ہے تواس ملک کو اپنے علاقائی اڈوں کو ایران کے میزائیلوں کی دو ہزار کلومیٹر دور تک وار کرنے کی حد سے باہررکھنا ہوگا۔