ذرائع:
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ اسرائیل کی حکومت کی حمایت بند نہیں کرتا، ایران اس کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کرے گا۔ تہران میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ۔ خامنہ ای نے کہا کہ بعض اوقات امریکی حکام ایران سے تعاون کی خواہش ظاہر کرتے ہیں، مگر جب تک وہ اسرائیل کی پشت پناہی مکمل طور پر
ختم نہیں کرتے، کسی قسم کا اشتراک ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ مشرقِ وسطیٰ سے اپنے فوجی اڈے ختم کر دے اور خطے کے معاملات میں مداخلت بند کر دے تو ایران تعلقات پر غور کر سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے واشنگٹن پر "تکبر اور بالادستی کے رویے” کا الزام لگایا۔ دریں اثناء، ایران کے وزیرِ خارجہ عباس نے بھی کہا کہ ایران کو امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔