سے تہران، 12 جولائی (یو این آئی) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے امریکہ سے دوباره مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات شروع کرنے کیلیے آمادہ ہیں تاہم امریکہ کو مذاکرات کے دوران ایران
پر حملے نہ کرنے کی ضمانت دینا ہو گی اور امریکہ غلطیوں کا ازالہ کرے تو مذاکرات کا آغاز ہو سکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری تنصیبات پر نقصان کے تخمینے کے بعد معاوضہ طلب کرنے کا حق حاصل ہے ، امریکہ نے ہی مذاکرات توڑ کر کارروائی کا آغاز کیا، اس لیے اب ضروری ہے کہ امریکہ اپنی غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرے، امریکہ کے حالیہ حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔