: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اقوام متحده، 23 جون (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اتوار کے روز خبر دار کیا ہے کہ ایران ان حملوں کا جواب دے سکتا ہے۔
مسٹر گوٹیرس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں
کہا کہ ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے نے پہلے سے ہی شورش زدہ خطے کو مزید خطرناک موڑ پر پہنچادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ " میں نے اسرائیل ایران تنازع کے آغاز سے ہی مغربی ایشیا میں فوجی کشیدگی میں اضافے کی بارہا مذمت کی ہے، کیونکہ وہاں کے لوگ مزید تباہی کو برداشت نہیں کر سکتے۔