: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جاری حملوں اور مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بعد خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جبکہ ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے تو ایران امریکہ کے ساتھ طے پانے والے جنگ
بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔ تہران نے امریکہ کو دوٹوک انداز میں خبردار کیا کہ اسرائیل کی کسی بھی کارروائی کو واشنگٹن کی شمولیت تصور کیا جائے گا، جس پر ایران فیصلہ کن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایران نے ثالث ممالک کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکہ کے ساتھ مجوزہ مذاکرات میں شرکت اسی صورت ممکن ہوگی جب لبنان میں فوری طور پر جنگ بندی بحال کی جائے۔