: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اسرائیل 7 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ دونوں جانب سے ممکنہ نئے حملوں کی تیاریوں کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔اس دوران اسرائیل کی جانب سے ایرانی عوام کے لیے ایک مبینہ وارننگ
جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہری ریلوے نظام اور ٹرینوں سے دور رہیں اور آئندہ 12 گھنٹوں تک ٹرینوں میں سفر نہ کریں۔رپورٹس کے مطابق یہ انتباہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اسرائیلی فوج سے منسوب کیا جا رہا ہے، جس میں شہریوں کی حفاظت کو وجہ قرار دیا گیا ہے۔