the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اگلا اسپانسر کون ہوگا؟

ٹویوٹا
فنٹیک
نہیں کہہ سکتے
ایران/6اپریل(ایجنسی) ایران میں مسلسل ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب سے کم از کم 70 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 791 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

ایرانی میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق چار افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ 791 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایرانی ریڈ کریسنٹ کے سربراہ مرتضی سليمي نے کہا کہ ایران کے سیلاب زدہ 293 شہروں اور دیہاتوں میں ا مداد پہنچائی جا رہی ہے۔ پولڈوختر اور مامولن شہر سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان شہروں میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں سڑک کے ذریعے پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس لئے لوگوں کو طیاروں کے ذریعے امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

طبی ٹیموں کو بھی لوگوں کی ا مداد کے لئے متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ایرانی قانونی طبی تنظیم (آئی ایل ایم او) نے کہا تھا کہ فارس اور لریستان سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ایران کے مغربی علاقے میں سیلاب کی وجہ سے درجنوں گاؤں بہہ گئے ہیں۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.