ذرائع:
ایران نے امریکہ کے سات جدید بغیر پائلٹ طیاروں (ڈرونز) کو ناکارہ بنانے اور انہیں تقریباً صحیح سلامت اپنی تحویل میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے
مطابق ان ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام اور الیکٹرانک وارفیئر ٹیکنالوجی کی مدد سے روکا گیا، جس کے نتیجے میں بیشتر طیارے تباہ ہونے کے بجائے اصل حالت میں ایرانی فورسز کے قبضے میں آگئے۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے ایرو اسپیس ویک کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایرانی فورسز نے امریکی ساختہ MQM-170C ڈرونز کو کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنایا ہے.