: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکہ اور اسرائیل کی اچانک فوجی کارروائی کے بعد ایران نے بھی جوابی حملے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ایران کا ردِعمل انتہائی سخت ہوگا اور اس حملے کا اختتام اب عالمی طاقتوں کے اختیار میں نہیں رہا۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ اور
صدارتی محل کے قریب کم از کم سات میزائل گرے ہیں، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید دھوئیں کے بادل اٹھے اور افرا تفری پھیل گئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تہران کے مضافاتی علاقوں اور یونیورسٹی اسٹریٹ، جمہوری ایریا سمیت متعدد اہم مقامات پر اسرائیلی میزائل گرے ہیں، جن کی وجہ سے شہر کے مختلف حصوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔