: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 29 جنوری (یواین آئی) صدر رام ناتھ کووند نے یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران تاریخی لال قلعے میں توڑ پھوڑاور قومی پرچم کی توہین کو بدبختانہ قراردیا ہے۔
مسٹر کووند نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن سے پہلے دونوں ایوانوں کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران کہا ، ’’ گزشتہ دنوں ترنگا اوریوم جمہوریہ کی توہین انتہائی
افسوس ناک ہے ۔ جو آئین ہمیں اظہار رائے کی آزادی کا حق دیتا ہے ، وہی آئین ہمیں سکھاتا ہے کہ قانون اور اصول و ضوابط پر اتنی ہی سنجیدگی سے عمل کرنا چاہئے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سپریم کورٹ نے ابھی ان قوانین کو مؤخر کیا ہے اور حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی مکمل پاسداری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوانین وسیع تر غور و فکر کے بعد پارلیمنٹ میں منظور کئے گئے تھے۔