نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) ہندوستان نے آج واضح الفاظ میں کہا کہ سندھ آبی معاہدے پر سے پابندی ہٹانے پر تبھی غور کیا جائے گا جب دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل اور مستقل طور پر تباہ نہ کر دیا جائے اور بات چیت صرف جموں و کشمیر پر پاکستان کے غیر قانونی قبضے کو خالی کرانے پر ہو گی۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے یہاں
ہونڈوراس کے نئے سفارت خانے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت اچھی بات ہے کہ ہمارے پاس ہنڈور اس کا ایک نیا سفارت خانہ ہے۔ ہونڈوراس ان ممالک میں سے ایک ہے جس نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے وقت مضبوطی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کا ایک بڑا کاؤنٹ ہے۔