پٹنہ،١٢ مئی (ذرائع)پاکستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں شہید ہونے والے بی ایس ایف سب انسپکٹر محمد انتیاز کی آخری رسومات آج مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ انجام دی گئیں۔
شہید کو خراجِ
عقیدت پیش کرنے کے لیے کئی اہم سیاسی شخصیات موجود تھیں۔ بہار کے وزیر نتن نبن، بہار بی جے پی صدر دلیپ جیسوال، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کرتے ہوئے انتیاز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔