the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ٹوکیو، 24 مئی (یو این آئی) ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری اور دوستی کو عالمی امن و استحکام اور انسانیت کی بہبود کے لیے "اچھائی کی طاقت" قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں امریکی صدر جوزف آر بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں اس خیال کا اظہار کیا۔ امریکہ، آسٹریلیا، ہندوستان اور جاپان کے چار فریقی اتحاد کواڈ کی چوتھی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے یہاں آئے مودی نے کواڈ سمٹ کے بعد مسٹر بائیڈن سے الگ سے ملاقات کی۔ ہندوستانی وفد میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا اور دیگر حکام شامل تھے۔ جب کہ امریکی وفد میں سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے بلنکن، قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان شامل تھے۔
اس میٹنگ میں دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-امریکہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا اور اسے مزید جامع



اور گہرا بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستانی بحرالکاہل کے علاقے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ امریکہ نے روس یوکرین جنگ کے بارے میں ہندوستان کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ میٹنگ میں اپنے ابتدائی کلمات میں مسٹر مودی نے مسٹر بائیڈن سے ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ سے مل کر ہمیشہ بہت خوشی ہوتی ہے۔ آج ہم نے ایک اور مثبت اور نتیجہ خیز کواڈ سمٹ میں بھی ایک ساتھ شرکت کی۔ انہوں نے ہندوستان-امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو حقیقی معنوں میں اعتماد اور بھروسے کی شراکت قرار دیا اور کہا کہ ہماری مشترکہ اقدار اور سیکورٹی سمیت کئی شعبوں میں ہمارے مشترکہ مفادات نے اعتماد اور بھروسے کے اس بندھن کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام سے عوام کے رابطے اور قریبی اقتصادی تعلقات بھی ہماری شراکت کو منفرد بناتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.