: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر ، 6 مئی (یو این آئی) جھیل ڈل کے دلکش مگر حساس آبی علاقے میں منگل کو ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی جانب سے مورک ڈرل کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد ممکنہ قدرتی آفات یا حملوں کی صورت میں فوری اور منظم رد عمل کی صلاحیتوں کو جانچنا اور بہتر بنانا تھا۔ ذرائع کے مطابق، یہ مشق وزارت داخلہ کی ہدایت پر پورے ملک میں 7 مئی کو منعقد کی جانے والی سول
ڈیفنس ڈرل کا حصہ تھی۔ جھیل میں مختلف ٹیموں نے پانی میں ڈوبنے، کشتی حادثے اور ممکنہ دہشت گردی کے واقعے کی فرضی صور تحال کو عملی طور پر نبھایا، تاکہ ریسکیو اہلکاروں کی تیاری کا جائزہ لیا جا سکے۔ ڈرل کے دوران ایس ڈی آرایف کے غوطہ خوروں اور ماہرین نے جھیل کے وسط میں فرضی حادثہ ہونے پر امدادی کار روائیاں انجام دیں، جن میں زخمیوں کو بچانا، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا اور محفوظ مقامات