جموں ، 6 مئی (یو این آئی) پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے دو ہفتے بعد ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے تحت طے شدہ ضابطوں کو معطل کرتے ہوئے چناب دریا کی روانی میں نمایاں کمی کر دی ہے یہ اقدام نہ صرف سفارتی محاذ پر ایک سخت پیغام تصور کیا جا رہا ہے بلکہ اسے ہندوستان کی آبی پالیسی میں
ایک بنیادی تبدیلی کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بگلیہار اور سلال پن بجلی منصوبوں پر بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ریزروائر فلشنگ آپریشن شروع کیے گئے ، جو عام طور پر سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو پہلے سے آگاہ کر کے کیے جاتے تھے۔ لیکن اس بار ، حکومت نے کسی بھی قسم کا رابطہ یا اطلاع دینا مناسب نہیں سمجھا۔