نئی دہلی ، 14 جون (یو این آئی) کا نگریس نے اقوام متحدہ میں فلسطین جنگ بندی کی تجویز پر ووٹنگ سے علیحدہ رہنے کے ہندوستان کے فیصلے کو امن اور انصاف کی روایت کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے اصولوں کے ساتھ غداری قرار دیا ہے اور کہا کہ حکومت کو ان وجوہات کی وضاحت کرنی چاہئے جن کی وجہ سے اس نے
ہندوستان کے عدم تشدد ، امن وانصاف کے موقف کے خلاف قدم اٹھایا ہے۔
کانگریس صدر ملکار جن کھڑگے، پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال، پرینکا گاندھی واڈرا اور کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سر براہ پون کھیڑا نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ ہندوستان کا موقف غیر جانبداری اور اخلاقی سفارتکاری کی ہماری طویل روایت کے خلاف ہے۔