کینیڈا 24 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک 30 سالہ بھارتی خاتون ہمانشی کھورانا کی لاش ایک رہائش گاہ کے اندر سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق 19 دسمبر کو خاتون کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی۔ اگلی صبح اسی علاقہ میں واقع ایک مکان سے
ان کی نعش ملی، جہاں سے وہ لاپتہ ہوئی تھیں۔اس معاملہ میں پولیس نے 32 سالہ عبدالغفوری کو ملزم قرار دیا ہے، جو مقتولہ کا جان پہچان والا بتایا جا رہا ہے، تاہم دونوں کے باہمی تعلق کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتلِ کے الزام میں پورے کینیڈا میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا ہے۔