the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
نئی دہلی 20 نومبر (یو این آئی)انڈین یونین مسلم لیگ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ان کے گھر پر ملا اور زائد از قومی امور پر تبادلہ خیال کے دوران اس بات پر زور دیا کہ فرقہ پرست طاقتوں کے نفرت انگیز عزائم سے ملک کو بچانے اور کانگریس کی قیادت میں سیکولر طاقتوں کو منظم کرنے میں یو پی اے سرگرم کردار ادا کرے۔
وفد کے قائد پروفیسر قادر محی الدین نے جو لیگ کے قومی صدر اور سابق پارلیمانی رکن بھی ہیں، یو این آئی کو بتایا کہ اس ملاقات میں اجودھیا فیصلے، کشمیر کے معاملے، اقتصادی



امور اور دلتوں اور اقلیتوں کی خستہ حالی پر تشویش ظاہر کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ نے قومی امور پر مسلم لیگ اور کانگریس دہائیوں سے چلے آرہی مفاہمت کی تائید کی۔
پروفیسر قادر نے اجودھیا فیصلے کو غیر واضح اور افسوسناک بتایا اور کہا کہ نظر ثانی کی درخواست اسی سب سے داخل کی گئی ہے۔کشمیر کے تعلق سے بھی انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ کشمیریوں کو ان کے گھر میں درانداز سمجھا جا رہا یے۔
اس ملاقات میں لیگ کے وفد میں مسٹر پی کے کنہالی کٹی، ای ٹی محمد بشیر، پی وی عبدالوہاب اور دوسرے شامل تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.