: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) ایران میں ہندوستانی سفارتخانہ نے ہندوستانی شہریوں کو خطے میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی کی صور تحال کے پیش نظر ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے سفارتخانہ نے بدھ کے روز سوشل میڈ یا پرا روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ چند
ہفتوں میں سکیورٹی کی پیش رفت کے سبب ، ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایران کا غیر ضروری سفر کرنے سے پہلے موجودہ صورتحال کو احتیاط سے ملحوظ رکھیں۔ سفارتخانہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی شہری خطے کی تازہ پیش رفت پر نظر رکھیں اور ہندوستانی حکام کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔