نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) خوردہ تاجروں کی تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) کی قومی کا نفرنس میں ملک بھر کے 125 سے زیادہ سر کردہ کاروباریوں نے ترکی اور آذر بائیجان کے ساتھ تمام قسم کے تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ
کیا۔
دہلی میں جمعہ کے روز منعقدہ سی اے آئی ٹی کی قومی کا نفرنس میں تاجروں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اب ہندوستان کی تاجر برادری ترکی اور آذر بائیجان کے ساتھ ہر قسم کے تجارتی اور کار و باری تعلقات کو مکمل طور پر ختم کر دے گی۔ اس میں سفر ، سیاحت اور فلموں کی شوٹنگ بھی شامل ہے۔