: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 19/ ستمبر (یواین آئی)ہندوستانی فضائیہ نے اُڑان اسکیم کے تحت تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے ہوائی اڈہ میں ہوائی پٹی کی تعمیر کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
ہوائی اڈہ سے مٹی کے نمونے حاصل کرنے کے لئے ایرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا(اے اے آئی)کی جانب سے
مزدوروں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جن کو ہندوستانی فضائیہ کے حکام کی ہدایت کے بعد 18ستمبر کی شام تک اُس جگہ کو چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ریاستی حکومت نے کھمم، ورنگل اور عادل آباد میں ہوائی پٹی کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے جس کا وعدہ 2015میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کیا تھا۔