نئی دہلی، 7 اگست (یو این آئی) امریکہ میں ہندوستان کے خلاف تجارتی کار روائی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو واضح طور پر کہا کہ ہندوستان اپنے کسانوں، مویشی پالنے والوں اور ماہی گیروں کے مفادات کے تئیں کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا مسٹر مودی یہاں مشہور زرعی سائنسدان اور سبز انقلاب
کے بانی آنجہانی ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کی صد سالہ پیدائش کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے لیے کسانوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ ہندوستان اپنے کسانوں، مویشیوں پالنے والوں اور ماہی گیر بھائیوں اور بہنوں کے مفادات کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔