نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) ہندوستان نے بدھ کو بلوچستان میں اسکول بس پر دہشت گردانہ حملے کے پاکستان کے الزامات کو مسترد کرتے
ہوئے کہا کہ ہندوستان پر الزام لگانا پاکستان کا دہشت گردی کے عالمی مرکز کے طور پر اپنی بدنامی سے پیچھا چھڑانے کا
دوسر ارجحان بن گیا ہے پاکستان کے الزامات کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ "ہندوستان آج خضدار میں ہونے والے واقعے میں ملوث ہونے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔