ٹوکیو / نئی دہلی ، 30 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان سیمی کنڈکٹر جیسے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل شعبوں میں جاپان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے جاپان کے دورے کے دوسرے اور آخری دن ہفتہ کے روز وزیر اعظم مودی نے اپنے جاپانی ہم منصب شیگیر وایشیبا کے ساتھ بلیٹ ٹرین میں سوار ہو
کر میا گی صوبے کے سینڈ کی شہر میں واقع سیمی کنڈکٹر کے شعبے کی ایک معروف جاپانی کمپنی ٹوکیو الیکٹران میاگی لمیٹڈ (ٹی ای ایل میا گی ) کا دورہ کیا۔
وزیر اعظم کو عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت میں دئی ای ایل کی اہمیت، اس کی جدید مینو فیکچرنگ صلاحیتوں اور ہندوستان کے ساتھ اس کے مجوزہ اشتراک کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں۔