: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 28 جون (یو این آئی) ہندوستان اور مڈغاسکر نے دو طرفہ دفاعی تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے بالخصوص میری ٹائم سیکورٹی کے شعبے میں اقدامات پر اہم بات چیت کی ہے۔ وزارت دفاع نے ہفتے کے روز کہا کہ وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ ، جو مڈغاسکر کے ۔ چار روزہ دورے پر ہیں، ایک اعلیٰ سطحی ہندوستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے دارالحکومت انتاناناریو گئے۔ وزیر مملکت برائے دفاع نے
مڈغاسکر کے یوم آزادی کی 65 ویں سالگرہ اور ملاگاسی مسلح افواج کے یوم تاسیس کی تقریبات میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ مسٹر سیٹھ نے مڈغاسکر کے مسلح افواج کے وزیر لیفٹینٹ جنرل ساہیو یلو لالہ مونجاڈ ییفن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو تیز کرنے کے طریقوں اور خاص طور پر میری ٹائم سیکیورٹی اور صلاحیت سازی میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔