نئی دہلی ، 5 مئی (یو این آئی) ہندوستان اور جاپان نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی سخت مذمت کی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جاپان نے بھی پہلگام دہشت گردانہ حملے پر ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کی ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو یہاں
جاپان کے وزیر دفاع جنرل نکا تانی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی اور اس سلسلے میں عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ وزب دفاع نے ہندوستان کے خلاف سرحد پار سے دہشت گردی کی پاکستان کی پالیسی کی مذمت کی جو ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کے ذریعے کی جاتی ہے۔