ذرائع:
سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر ہندوستانی سفارت خانے نے سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کی ہے۔ سفارت خانے کے مطابق چار ہندوستانی ایئرلائنز نے ریاض آنے اور جانے والی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہنگامی طور پر سعودی عرب چھوڑنے کے خواہش مند ہندوستانی شہری قطر اور بحرین سمیت پڑوسی خلیجی ممالک کے ہوائی اڈوں سے دستیاب پروازوں کا استعمال کر
سکتے ہیں۔ تاہم، دوسرے ملک سے سفر کرنے کے لیے وہاں کا ویزا حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ سفارت خانے نے سعودی عرب میں مقیم ہندوستانیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں، موجودہ صورتحال سے متعلق ویڈیوز یا خبروں کو سوشل میڈیا پر شیئر یا دوبارہ پوسٹ کرنے سے گریز کریں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاض میں ہندوستانی سفارت خانہ، جدہ میں قونصل خانہ اور وی ایف ایس کے ذریعے پاسپورٹ و دیگر دستاویزی خدمات معمول کے مطابق جاری ہیں۔