: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 27 اکتوبر (یو این آئی) وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے آج زور دے کر کہا کہ ہندوستان اقوام متحدہ کے قواعد پرمبنی نظام کی حمایت کرتا ہے لیکن ساتھ ہی اپنے سمندری مفادات کے تحفظ کے لئے بھی پابند عہد ہے مسٹر سنگھ نے بدھ کے روزانڈوپیسیفک ریجنل ڈائیلاگ 2021 کو کلیدی مقرر کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ ہندوستان سمندری قوانین سے متعلق اقوام متحدہ کنونشن 1882 کے مطابق تمام ممالک کے حقوق کا احترام
کرتا ساتھ ہی ہم ضابطوں پر مبنی سمندری نظام کی حمایت کرتے ہوئے اپنی سمندری سرحدوں اور خصوصی اقتصادی خطوں سے متعلق اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں‘‘ ۔
تین روزہ کانفرنس جمعہ تک جاری رہے گی ۔ وزیر دفاع کانفرنس میں موجود نہیں تھے اور نہ ہی انہوں نے ورچوئل شرکت کی۔ ان کا پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام کانفرنس میں دکھایا اور سنایا گیا۔ قبل ازیں کنوینر نے وزیر دفاع کا تعارف بھی کرایا۔