اکرا نئی دہلی، 3 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے گھانا کے دورے کے دوران اس افریقی ملک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو تعاون کی نئی سطح پر لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے پانچ معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم کے دفتر نے جمعرات کو ایک ریلیز میں کہا کہ گھانا کے رہنماؤں کے ساتھ مسٹر مودی کی بات
چیت کے بعد ، ہندوستان اور گھانا نے دو طرفہ تعلقات کو جامع شراکت داری کی سطح پر لے جانے کے لیے رضامندی کا اعلان کیا۔
اس دوران دونوں اطراف کے درمیان کلچرل ایکسچینج انها نسمنٹ پروگرام ( سی ای پی) پر مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس کے تحت دونوں ممالک فن، موسیقی، رقص ، ادب اور ورثے میں ثقافتی مفاہمت اور تبادلے کو فروغ دیں گے۔