نئی دہلی 3 ستمبر (یو این آئی) آزاد تجارتی معاہدے پر امریکہ کے ساتھ جاری کشمکش کے درمیان ہندوستان نے یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے جرمنی سے تعاون کی امید ظاہر کی ہے جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان ڈیوڈ ویڈ فل کے ساتھ بدھ کو یہاں مذاکرات کے دوران وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اپنے
افتتاحی بیان میں یورپی یونین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت کو تیزی لانے کے لیے جرمنی کے تعاون کی خواہش کی۔
جر من وزیر خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا ہم آپ اور آپ کے وفد کا جرمنی کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے ہندوستان کے پہلے دورے پر خیر مقدم کرتے ہیں۔