: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 10 مئی (یو این آئی) پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے درمیان ہندوستانی مسلح افواج نے کہا کہ پاکستان کو اب تک بہت سخت جواب دیا گیا ہے اور اسے بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے اور افواج مستقبل میں اس کی کسی بھی حرکت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
تینوں سروسز کی مشتر کہ خصوصی بریفنگ میں بحریہ کے کموڈور رگھو آر نائر ، آرمی کرنل صوفیہ قریشی اور ایئر فورس
ونگ کمانڈر ویو میکا سنگھ نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران فوج نے پاکستان کی فوجی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچایا اور ایل اوسی کے پار اس کی فوجی چوکیوں ، کمانڈ کنڑول اور آلات کو تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن پاکستان اور پاکستان مقبوضہ جموں
و کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا اور اس پیما کشی کار روائی میں ہم نے احتیاط برتی کہ شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔