برازیل کے سرکاری دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی دیر رات یہاں برازیل کے صدر لولاڈی سلوا سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں یہ بات کہی صدر لولا کو ہندوستان - برازیل اسٹریٹجک شراکت داری کا حامی بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں
انہوں نے اہم رول ادا کیا ہے انہوں نے کہا آج کی بات چیت میں ، ہم نے ہر شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کی بات کی۔ ہم نے آئندہ پانچ برسوں میں دو طرفہ تجارت کو 20 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملک ہندوستان - مر کو سور ترجیحی تجارتی معاہدے کی توسیع پر بھی مل کر کام کریں گے۔