: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 06 نومبر (یو این آئی) یہاں ہندوستان-امریکی فوجی تعاون گروپ (ایم سی جی) کی 21ویں میٹنگ میں دفاعی شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت دفاع نے بدھ کو یہاں کہا کہ آج یہاں ختم ہونے والی دو روزہ میٹنگ میں صلاحیت کی تعمیر ، تربیتی تبادلے ، دفاعی صنعتی تعاون اور روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کو بڑھانے کے لیے مشترکہ مشقوں کی پیش رفت
سمیت وسیع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کی مشتر کہ صدارت ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو نے کی اور امریکہ کی نمائندگی کرنے والے یوایس انڈو پینک کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جو شوا ایم روڈ نے کی۔ دونوں ممالک کے سینئر حکام نے موجودہ اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تعاون کے نئے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔