: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) دفاع کے سکریٹری گریدھر ارمانے نے گزشتہ روز برلن میں جرمن کے وزیر دفاع بینیڈکٹ کے ساتھ ہندوستان-جرمنی اعلیٰ دفاعی کمیٹی کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی دونوں فریقوں نے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک اہم ستون کے
طور پر دفاعی تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کئی دو طرفہ سیکورٹی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بحر ہند میں جرمنی کے ساتھ ممکنہ مشترکہ مشقوں اور ممکنہ دفاعی صنعتی منصوبوں اور تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔