the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 2 اگست (یو این آئی) ہندوستان اور چین کی مسلح افواج کے کور کمانڈوز کی میٹنگ میں مشرقی لداخ میں لائن آف کنٹرول سے متصل علاقوں کے زیر التواء متنازعہ مسائل کو موجودہ معاہدوں اور پروٹوکول کے تحت جلد از جلد حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے دونوں اطراف کے کور کمانڈروں کے درمیان ملاقاتوں کا بارہواں دور ہفتہ کے روز مالڈو علاقےمیں منعقد ہوا۔
میٹنگ کے بعد پیر کے روز جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی 14 جولائی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی ملاقات اور ہند-چین سرحدی کوآرڈنیشن کی 25 جولائی کو ہونے والی میٹنگ کے پس منظر میں ہوئی اور اس میں معنی خیز بات چیت ہوئی۔



style="text-align: right; ">بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے ہند-چین سرحدی علاقے کے مغربی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول سے متصل علاقوں سے فوجیوں کے انخلاء سے متعلق دیگرمسائل کے حل پر واضح اور سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کا یہ دور تعمیری نوعیت کا حامل رہا ہے جس سے باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بقیہ مسائل کو موجودہ معاہدوں اور پروٹوکول کے تحت تیزی سے حل کرنے اور بات چیت اور مذاکرات کے عمل کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وہ مغربی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر امن اور دوستی کی فضا برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
یو این آئی۔ م ش۔ 1835
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.