نئی دہلی ، 6 مئی (یو این آئی) ہندوستان اور آسٹریلیا نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ (سی ایس پی) کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے منگل کو یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں آسٹریلیا کے 32 ویں وزیر اعظم کے طور پر
تاریخی طور پر دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دی۔
دونوں وزرائے اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ (سی ایس پی) کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں کے دوران سی ایس پی نے مختلف شعبوں میں مضبوط تعاون کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ہندوستانی نژاد تارکین وطن کے کردار پر زور دیا۔