نئی دہلی ، 14 مئی (یو این آئی) ہندوستان میں عرب لیگ کے سفیر یوسف محمد جمیل نے کہا کہ 22 ممالک مشتا لیگ ہندوستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو نہ صرف مستحکم کرنا چاہتی ہے بلکہ اسے آگے وسعت دینے کی بھی خواہاں ہے ہمیں امید ہے کہ عرب ہند اشتراک فورم کے وزرا کا اجلاس جلد از جلد طلب کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اشتراک کا جو ایجنڈا پہلی میٹنگ میں طے پایا اس کو مزید آگے بڑھایا جائے اس سے پہلے 2023 میں بحرین میں کو نسل کے وزرا کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔
ہماری یہ خواہش ہے کہ باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے اور یہ نہ صرف سیاسی امور تک محدود رہے بلکہ اقتصادی، توانائی، تعلیمی اور سکیورٹی کے شعبوں میں بھی اسے وسعت دی جائے تا کہ یہ دوستی اشتراک کی ایک مثال ثابت ہو۔ سفیر نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔
انھوں نے ہندوستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم ملک نے دور یاستی نظریہ کی بنیاد پر فلسطینی مسئلہ کو حل کرنے کی حمایت کی ہے۔