نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ آج صبح 11:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس سے نرواچن سدن تک مارچ کریں گے ذرائع نے بتایا کہ تقریباً ایک کلو میٹر مارچ کا مقصد اتحاد کا مظاہرہ اور جمہوری حقوق کا تحفظ ہے واضح رہے کہ اپوزیشن نے
الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لیے پہلے ہی وقت لے لیا ہے دوسری جانب کا نگریس کے صدر ملکار جن کھڑگے نے انڈیا اتحاد کے لیڈران کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا ہے۔
اس ملاقات کا مقصد الیکشن کمیشن کے ذریعہ مبینہ ووٹ چوری ، بہار میں ووٹرز لسٹ کی نظر ثانی اور دیگر سیاسی مسئلے شامل ہیں ، ان کے علاوہ بھی کئی اہم مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔