: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نیو یارک / نئی دہلی ، 8 جولائی (یو این آئی) ہندوستان نے اقوام متحدہ کی افغانستان سے متعلق قرار داد پر ووٹنگ سے پر ہیز کیا اور کہا کہ عالمی برادری کو اپنی مربوط کوششیں اس جانب مرکوز کرنی چاہئیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے نامزد کردہ ادارے، افراد اور ان کے علاقائی سر پرست جوان کی سر گرمیوں میں سہولت
فراہم کرتے ہیں اب مزید افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کر سکیں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے، سفیر پی ہریش نے قرار داد پر بیان دیتے ہوئے پہلگام دہشت گرد حملے (22 اپریل) کی افغانستان کی جانب سے شدید مذمت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہندوستان ایک مستحکم ، پر امن اور خوشحال افغانستان کی کوششوں کے تئیں پر عزم ہے۔