: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنؤ، 06 مئی (یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پنچایت انتخابات کے نتائج کو پارٹی کے لئے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے بیشتر آزاد امیدوار بی ایس پی سے جڑے ہوئے لوگ ہیں محترمہ مایاوتی نے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پنچایت انتخابات میں طاقت اور سرکاری مشینری کے غلط استعمال اور مخالف پارٹیوں کے ذریعہ بے پناہ رقم کے ناجائز استعمال کے
باوجود بہوجن سماج پارٹی نے جو نتیجہ تقریبا پوری ریاست میں پیش کیا ہے وہ بہت حوصلہ افزا ہے۔
آئندہ اسمبلی کے عام انتخابات یہاں ہونے والے ہیں، یہ نتائج لوگوں کو نئی توانائی ، جوش اور حوصلہ افزائی کرنے والا ہے۔
انہوں نے ریاست کی عوام کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پارٹی کے ہر سطح کے تمام چھوٹے بڑے کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کامیاب ہونے والے تمام آزاد امیدواروں میں سے بیشتر دراصل بی ایس پی سے ہی جڑے ہوئے لوگ ہیں۔