: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لاہور/18ستمبر(ایجنسی) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان منگل کو سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر جائیں گے جہاں وہ شہزادہ محمد بن سلمان سے باہمی ملاقات کریں گے۔وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر 18سے 19ستمبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم خان شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے اور بعد میں رائل کورٹ میں ان کے لئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;"> وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسعد عمر اور وزیراعظم کے مشیر کامرس عبدالرزاق داود بھی ہوں گے۔ وزیراعظم سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورہ کے دوران مختلف مذہبی مقامات کی زیارت اور عمرہ بھی کریں گے۔
وزیراعظم اور ان کا وفد بدھ کی شام کو ابو ظہبی پہنچیں گے۔ وہ امیر محمد بن زائد النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کریں گے۔