نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈو بھال نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ہندوستان اور چین کی اعلیٰ قیادت کے درمیان بات چیت کے بعد سے باہمی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اور اس سے دونوں ممالک کو مثبت سمت میں آگے بڑھنے میں مدد ملی ہے
مسٹر ڈو بھال نے ہندوستان کے دورے پر آئے چینی وزیر خارجہ وانگ لی کے ساتھ منگل کو یہاں خصوصی
نمائندہ سطح کی 24 ویں دور کی میٹنگ سے قبل اپنے ابتدائی بیان میں مسٹر وانگ اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ گزشتہ نو مہینوں میں سرحدوں پر امن اور ہم آہنگی کی وجہ سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا، گزشتہ نو مہینوں میں ایک مثبت رجحان رہا ہے۔ سرحدیں پر سکون رہی ہیں۔ امن اور ہم آہنگی قائم ہوئی ہے۔ ہمارے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔