: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/24اکتوبر(ایجنسی) جامع مسجد دہلی کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے کشمیر میں مذاکراتی عمل شروع کرنے کے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے اعلان کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل اور تنازعات کو حل کرنے کا
واحد راستہ بات چیت ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی یہ بات کہتے رہے ہیں کہ کشمیر میں ایک طویل عرصے سے جاری شورش اور تشدد کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ اسی لیے ہم نے ہندوستان اور پاکستان دونوں ملکوں سے اپیل کی تھی کہ وہ بات چیت کے سلسلے کا آغاز کریں اور کشمیری عوام کو اذیت ناک صورت حال سے نجات دلائیں۔