: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 15 جون (ذرائع) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے ہفتہ کو آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے حیدرآباد میں واقع رہائش گاہ لوٹس پونڈ کے سامنے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا۔ ان کی حفاظت کے لیے بنائی گئی غیر مجاز تعمیر عوام کے لیے تکلیف کا باعث بن رہی تھی۔ جی ایچ ایم سی کے
عہدیداروں کے مطابق ان کے گھر کے باہر کے کمرے سڑک پر تھے اور متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد انہیں منہدم کردیا گیا۔ عمارتوں کو گرانے کے دوران شہری حکام کے ساتھ مقامی پولیس بھی موجود تھی۔
وائی ایس آر سی پی لیڈر حال ہی میں پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں ٹی ڈی پی، بی جے پی اور جنا سینا اتحاد سے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہار گئے تھے۔