دبئی/15اگست(ایجنسی) صومالی نژاد باحجاب امریکی خاتون Ilhan Omar اِلہان عمر نے منگل کے روز امریکی ریاست Minnesota مینیسوٹا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ابتدائی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔
الہان نے 5 امیدواروں کو شکست دے کر مینیسوٹا میں پانچویں حلقے سے کانگریس کے رکن کی نامزدگی حاصل کی۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 34 سالہ الہان نے 93 فی صد انتخابی حلقوں میں کامیابی حاصل کی اور انہیں 48 فی صد ووٹ ملے۔
ڈیموکریٹک امیدوار الہان نے کانگریس میں پہلی امریکی مسلم خاتون کے طور پر خدمات کی انجام دہی کے لیے اپنی راہ ہموار کر لی ہے۔
مینیسوٹا میں کانگریس کے پانچویں حلقے کی نشست ریپبلکن خاتون رکن کیتھ الیسن نے خالی کی تھی۔ کیتھ نے ملک کے اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے خود کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔