the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

سب تم سے نفرت کرتے ہیں۔ لبنان حملوں پر ٹرمپ کی نتن یاہو سے سخت بات چیت

واشنگٹن ۔ 2 جون (پی ٹی آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ لبنان میں اسرائیل کے مسلسل حملوں پر وزیر اعظم بنجامن نتن یا ہو پر برس پڑے۔ ایک دن پہلے لبنان میں اسرائیل کے حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایران نے امریکہ کے ساتھ بات چیت روک دی تھی۔ اطلاعات میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر نتن یا ہو سے بات چیت کی اور آپے سے باہر ہوگئے۔ ٹرمپ نے دنیا بھر میں اسرائیل کی بدنامی کے لئے نتن یاہو کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے دنیا میں دشمنی بڑھ رہی ہے۔ فون کال کے دوران ٹرمپ نے حزب اللہ کے حملوں پر اسرائیل کے جواب پر غصہ کا اظہار کیا اور نتن یا ہو پر چلاتے ہوئے کہا کہ آخرتم کیا کر رہے ہو؟ ٹرمپ نے منتن یاہو سے کہا کہ تم پاگل ہو گئے ہو۔ اگر میں نہیں ہوتا تو تم جیل میں ہوتے ۔ میں تمہیں بچا رہا ہوں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں عہدہ داروں کے حوالہ سے کہا گیا کہ ٹرمپ حزب اللہ کے ایک کمانڈر کو ہلاک کرنے کے لئے پوری عمارت کی تباہی اور اس طرح کے دوسرے جملوں پر جھنجھلاہٹ کا اظہار کر رہے تھے۔ صدر نے بیروت میں حملے کرنے کی دھمکیوں پر بھی اعتراض کیا۔ ٹرمپ نے نتن یا ہو سے کہہ دیا کہ سب تم سے نفرت کرتے ہیں۔ سب اسرائیل سے نفرت کر رہے ہیں۔ ایک عہدہ دار نے بتایا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان سخت بات چیت ہوئی۔ بعد میں ٹرمپ نے سوشیل میڈیا پر کہا کہ نتن یا ہونے ان سے بات چیت کے بعد سپاہیوں کا رخ موڑ دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے نتن یا ہو سے کہا کہ وہ بیروت پر بڑا حملہ نہ کریں۔ امریکی صدر نے ٹروتھ سوشیل پر لکھا کہ میں نے کل بی بی نتن



یاہو سے بات کی اور کہا کہ لبنان میں بڑا حملہ نہ کریں۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے حزب اللہ کے قائدین کے نمائندوں سے بھی بات کی ہے اور انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیلی سپاہیوں پر حملے روکیں گے۔ ٹرمپ نے لکھا کہ اسرائیل نے بھی فائرنگ روکنے سے اتفاق کیا ہے۔ دیکھتے ہیں یہ کتنے دن چلتا ہے۔ امید ہے کہ ہمیشہ کے لئے ایسا ہوگا۔ اس دوران ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان بات چیت شروع ہونے والی ہے۔ پانچویں دور کی یہ بات

چیت اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ہونے والی ہے۔ یہ بات چیت چہار شنبہ تک جاری رہے گی۔ لبنان کے عہدہ داروں کو امید ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کے حملے روکنے میں کامیاب ہوں گے۔ اس دوران نتن یا ہو کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ جنوبی لبنان میں فوجی آپریشنس ہر حالت میں جاری رہیں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ فوج لبنان میں اضافی سپاہیوں کو اتارنے کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ہے۔ اس دوران لبنان میں حزب اللہ کے حملوں میں بعض اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے اسرائیلی میڈیا میں یہ بات کہی گئی ۔ حزب اللہ کے ساتھ 3 ماہ کی جھڑپوں میں اب تک اسرائیل کے 26 سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کو 2 اسرائیلی فوجی اور 4 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ جنوبی لبنان میں اسرائیل کے ایک تازہ حملے میں ایک رہائشی عمارت ملبہ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی بعد میں طلبہ سے 6 نعشیں نکالی گئیں اور 3 زخمی افراد کو بچایا گیا۔ لبنان کے شہری دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ امدادی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں۔ یہ واقعہ سیدون ضلع میں پیش آیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.