نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 10 جولائی 2025 کو اندرا پوائنٹ، انڈمان اور نکو بار جزائر کے جنوب مشرق میں تقریباً 52 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پھنسے ہوئے امریکی بحری جہاز سی اینجل کے لیے ریسکیو آپریشن چلایا۔ یہ کشتی عملے کے دو ارکان کو لے کر جانے والی کشتی کے ساتھ انتہائی ناسازگار حالات کے درمیان پھنس گئی تھی۔
مشکل میں پھنسے ہونے کا الرٹ
موصول ہونے پر ، ایم آرسی سی پورٹ بلیئر نے تمام قریبی تجارتی جہازوں کو الرٹ کیا اور ریسکیو کو آرڈینیشن پروٹو کول شروع کیا۔ اس کے علاوہ آئی سی جی جہاز را جویر کو تعینات کیا گیا اور جہاز نے پھنسے عملے کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور سائٹ کا جائزد لیا۔ تیز ہواؤں اور مکینیکل مسائل کے باوجود عملہ محفوظ اور اچھی صحت میں پایا گیا۔ 11 جولائی 2025 کی صبح، کشتی کو کامیابی کے ساتھ کیمبل بندرگاہ پر لے جایا گیا۔