: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کلکتہ18ستمبر (یواین آئی)ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی اور راجیہ سبھا رکن ڈیریک اوبرائن کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد بابل سپریہ نے کہاکہ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی جو مجھے ذمہ داری دے رہے ہیں میں اس سے خوش ہوں اور آسنسول لوک سبھا حلقے سے رکنیت دینے کا فیصلہ اگلے چند دنوں
میں کروں گا۔
سیاست چھوڑنے کے فیصلہ تبدیل کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرنیکے بعد بہت سے لوگوں کے پیغامات موصول ہوئے اور فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی اور ریاست کے عوام کیلئے کام کرنے کی درخواست کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ان کا سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کوئی ڈرامہ نہیں تھا۔